QR codeQR code

ایران، عراق وزرائے خارجہ کی بغداد میں ملاقات

6 Dec 2024 گھنٹہ 19:43

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے بغداد میں ایک دوسرے سے ملاقات کی۔


رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور فواد حسین نے بغداد میں ملاقات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ شام میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کے بعد خطے کے ممالک سے مشاورت کے سلسلے میں آج بغداد پہنچ گئے ہیں۔

عراقچی نے بغداد میں عراقی حکام کے ساتھ شام کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے دمشق اور انقرہ کا بھی دورہ کیا جہاں شام کے صدر بشار اسد اور اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 659881

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/659881/ایران-عراق-وزرائے-خارجہ-کی-بغداد-میں-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com