لیفٹیننٹ جنرل مک ماسٹر مائیکل فلن کو ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے 24 روز بعد ہی برخاست کر دیا تھا
شیئرینگ :
لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر کوامریکی قومی سلامتی کا مشیر نامزدکر دیا گیاہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر کو قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے جو کہ لیفٹیننٹ جنرل مک ماسٹر مائیکل فلن کی جگہ قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل مک ماسٹر مائیکل فلن کو ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے 24 روز بعد ہی برخاست کر دیا تھا۔ مائیکل فلن کے مستعفی ہونے کے بعد کیتھ کیلوگ قومی سلامتی کے قائم مقام مشیر بنے اور اب لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر کو قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا مک ماسٹر نہایت تجربہ کار اور قابل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منصب سنبھالنے کے بعد سے اہم عہدوں پر تعیناتیوں میں مصروف ہیں۔