دریں اثنا، بغداد آپریشنز کمان نے آج جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے امام جواد علیہ السلام کے زائرین کو فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی سیکورٹی پلان کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی بھی مذاہب کے مقدسات کے تحفظ پر تاکید کرتے ہیں اور اسے سرخ لکیر سمجھتے ہیں اور کسی کو اس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے؛ اس لیے ہمیں جاہل لوگوں کو اپنے اتحاد کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 12 جون کو خانہ بدوشوں کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے منتظمین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قازقستان کے صدر سے ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا: "یوکرین کے معاملے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مغربی ممالک نیٹو کو ترقی دینے کے درپے ہیں، اور وہ جہاں بھی ہو سکے اپنا اثر و رسوخ بڑھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔"
حرم امام رضا(ع) کے متولی کی گفتگو کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ کی باتوں سے بہت متاثر ہوا ہوں ،پاکستان واپسی پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ضرور کام انجام دوں گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حج کمیٹیوں کے عہدیداروں اور ارکان نے بدھ کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور اس سال عازمین حج کو فراہم کی جانے والے خدمات اور سہولتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امام خمینی (رہ) اس اسلامی نظام کے روح رواں تھے اور اگر اس روح کو اس نظام سے دور کیا جائے اور آپ کی ہستی پر غور نہ کیا جائے تو یہ بے جان ہو کر رہ جائیگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای بروز ہفتہ (4 جون) کو حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی کے موقع پر امام خمینی کے حرم مطہر میں اجتماع کو خطاب کریں گے۔
لبنان کی سرزمین سے صیہونی جنگجوؤں کی بے دخلی کی سالگرہ کے موقع پر لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی اور ڈوم آف دی راک کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی خطے کو اڑا دے گی۔
دفاع مقدس کے دوران علماء و طلاب نے دینی اور تبلیغی امور کو انجام دینے کے علاوہ میدان جنگ کی فرنٹ لائنوں پر بھی شجاعت اور بہادری کے اہم کارنامے انجام دیئے اور درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
آج شام (اتوار) کو مشرقی تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کی ایک گلی میں عالمی سامراجیت سے وابستہ عناصر اور انقلاب مخالفوں نے کرنل صیاد خدایی کو نشانہ بنایا۔
لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سیکرٹری جنرل نے شام میں حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر ایک تقریر میں علاقائی اور لبنانی مسائل کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ عرب ممالک کو جوابدہ نہیں ہونا چاہیے۔