تاریخ شائع کریں2017 12 July گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 274947
سید حسن نصر اللہ

آیت اللہ العظمی سیستانی کا تاریخی فتوِیٰ داعش کے خلاف فتح کی اصل بنیاد

عراقی اہل سنت رہنماوں اپنی ہوشیاری اور ذہانت کی وجہ سے داعش دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا
سید حسن نصراللہ نے نجف کے مذہبی راہنماوں، عراقی حکام اور مسلح افواج بشمول حشد الشعبی فورس کی بہادری، پارلیمنٹ کے اسپیکر سمیت 'حیدر العبادی'، شہدا کے لواحقین اور خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی سپریم لیڈر 'آیت اللہ خامنہ ای' کوموصل کی مکمل آزادی پر مبارکباد پیش کی.
آیت اللہ العظمی سیستانی کا تاریخی فتوِیٰ داعش کے خلاف فتح کی اصل بنیاد
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں آیت اللہ العظمی 'سید علی سیستانی' کی ہدایات اور ان کے تاریخی فتوے کو داعش کے خلاف فتح کی اصل بنیاد قرار دیا ہے.

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے گزشتہ روز لبنانی ٹی وی 'المنار سے براہ راست نشر ہونے والے ایک خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشتگردوں کے قبضے سے عراقی شہر موصل کی آزادی صرف عراق ہی نہیں بلکہ خطے اور علاقائی ممالک کے مستقبل سے منسلک ہے.

سید حسن نصراللہ نے نجف کے مذہبی راہنماوں، عراقی حکام اور مسلح افواج بشمول حشد الشعبی فورس کی بہادری، پارلیمنٹ کے اسپیکر سمیت 'حیدر العبادی'، شہدا کے لواحقین اور خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی سپریم لیڈر 'آیت اللہ خامنہ ای' کوموصل کی مکمل آزادی پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے آیت اللہ سیستانی کے حکم کی اہمیت کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فتوے نے عراقی قوم کو بچا لیا اور یہ حکم صرف شیعہ قوم کے لئے نہیں بلکہ تمام عراقی اقوام سے متعلق تھا.

لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس فتوے نے عراقی قوم، مسلح افواج بالخصوص حشد الشعبی کے بہادر فورس کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی.

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی قوم، سیاسی حکام اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے آیت اللہ سیستانی کے حکم کی تعمیل کی. 

انہوں نے بتایا کہ عراقی قوم نے ملک کی آزادی کے لئے قربانی دی اور مستحکم ارادے کے ساتھ داعش دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ملک کے مستقبل کے لئے عرب لیگ، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور دوسری بین الاقوامی تنظیموں کی مدد کے بغیر ہی اتنی بڑی کامیابی حاصل کی.

انہوں نے سنی مذہبی راہنماوں کے تعمیری کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی اہل سنت رہنماوں اپنی ہوشیاری اور ذہانت کی وجہ سے داعش دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا.

سید نصراللہ نے کہا کہ عراقی قبائل اس کامیابی میں اہم کردار رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے خراب سیکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کے باوجود اپنے وطن عزیز کی آزادی کے لئے تمام سختیوں کو برداشت کیا.
https://taghribnews.com/vdcc00qim2bqmo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ