مفتی جعفر حسین قبلہ انتہائی بے باک اور نڈر انسان تھے، حق گوئی و بے باکی ان کا وطیرہ اور شان تھی، آپ بے حد نڈر اور بے باک تھے، آپ صاف گو تھے اور کسی کو اندھیرے میں نہیں رکھتے تھے، اپنا ہر کام انتہائی جانفشانی اور لگن و محنت سے کرتے تھے، آپ دیانت و صداقت کی چلتی پھرتی تصویر تھے، آپکی تمام زندگی انتہائی سادگی اور تصنع و بناوٹ سے بہت دور رہ کر گذری، انکی سادگی کی ان گنت مثالیں آج بھی بچے بچے کو یاد ہیں۔ کئی جگہوں پر وہ جب مجلس پڑھنے یا دورہ پر گئے اور کپڑوں کو دھونے کی ضرورت محسوس کی تو انہوں نے کسی میزبان کو زحمت دینے کی بجائے خود ہی لباس دھو لیا، جبکہ وہ قائد ملت جعفریہ تھے اور علمی لحاظ سے اتنا بلند مقام رکھتے تھے کہ انکی خدمت کرنا ہر ایک اپنے لئے سعادت و خوشبختی سمجھتا۔