تاریخ شائع کریں2020 28 March گھنٹہ 20:45
خبر کا کوڈ : 456693

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایران اور دیگر ممالک پر امریکہ کی نئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ، دنیا بھر میں کورونا پھیلنے اور اس کے سخت نتائج سے نہایت شرمناک طور پر ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے اور ایران کا اقتصادی محاصرہ سخت کرنے اور پابندیاں بڑھانے میں مصروف ہے
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایران اور دیگر ممالک پر امریکہ کی نئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ، دنیا بھر میں کورونا پھیلنے اور اس کے سخت نتائج سے نہایت شرمناک طور پر ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے اور ایران کا اقتصادی محاصرہ سخت کرنے اور پابندیاں بڑھانے میں مصروف ہے۔
تحریک جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی پالیسیاں دشمنانہ اور انسانی اقدار و اخلاق سے عاری ہیں اور یہ سب کچھ ایسے عالم میں ہو رہا ہے کہ جب دنیا اور انسانیت کو کورونا کے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنے اور یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے چھبیس مارچ کو ایران سے متعلق پانچ اداروں اور پندرہ شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہیں اور دعوی کیا ہے کہ یہ پابندیاں دہشتگردی کے خلاف جد و جہد کے تناظر میں لگائی گئی ہیں۔
گذشتہ ہفتوں سے ایران اور دنیا بھر کے ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بین الاقوامی اداروں کے علاوہ ترکی، چین، روس اور پاکستان جیسے مختلف ممالک کے حکام نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccoeq012bqpe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ