حماس: انتخابات کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بدل دیں گے
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل حیه نے کہا ہے کہ قدس میں انتخابات ضرورکرائے جائيں گے اور صیہونی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے
شیئرینگ :
حماس نے کہا ہے کہ قدس میں انتخابات کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بدل دیں گے۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل حیه نے کہا ہے کہ قدس میں انتخابات ضرورکرائے جائيں گے اور صیہونی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قدس میں انتخابات، ہمارا قومی مسئلہ ہے اور حماس کی ریڈ لائن ہے کہ جسے ہرگز عبور نہیں کیا جاسکتا۔
خلیل حیه نے کہا کہ اگرصیہونی حکام نے اس سلسلے میں مداخلت کی کوشش کی تو ہم فلسطینی عوام کی حیثیت سے ہرگز پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔
انہوں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے فلسطین کے انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو پھر ہم بھی صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخاباتی عمل کو درہم برہم کرنے کے لئے تیارہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کے لئے 22 مئی کی تاریخ معین کی ہے جبکہ صدارتی اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے لے 13 اگست کی تاریچ دی گئی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...