عراق میں رسد لے جانے والے امریکی فوجی قافلے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ رسد لے جانے والے امریکی فوجی قافلے کے راستے میں یہ دھماکہ صوبہ بغداد کے نواح میں ہوا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
عراق میں پچھلے چند روز کے دوران رسد لے جانے والے متعدد امریکہ قافلوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfyvdtew6dxea.k-iw.html taghribnews.com/vdcfyvdtew6dxea.k-iw.html