تاریخ شائع کریں2021 30 September گھنٹہ 22:47
خبر کا کوڈ : 520946

شام کے صوبے الحسکہ میں واقع شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

پریس ذرائع نے اس حملے کو گذشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فوج اڈے پر اپنی نوعیت کا دوسرا راکٹ حملہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے ساتھ ہی شہر الشدادی میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔
شام کے صوبے الحسکہ میں واقع شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
شمال مشرقی شام کے صوبے الحسکہ کے جنوب میں واقع شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ حملہ، جمعرات کو ہوا جس کے ذریعے الجبسہ آئل فیلڈ میں امریکی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

پریس ذرائع نے اس حملے کو گذشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فوج اڈے پر اپنی نوعیت کا دوسرا راکٹ حملہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے ساتھ ہی شہر الشدادی میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی مرکز پر یہ راکٹ حملہ، شہر الشدادی کے شمال مغربی علاقے سے ہوا جو اس وقت رہائشیوں سے خالی ہے۔ اس حملے کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عرب قبائل کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjxdtvw6d01a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ