تاریخ شائع کریں2021 1 October گھنٹہ 16:40
خبر کا کوڈ : 521001

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا

صیہونی فوج کے اس کمانڈر کے دعوے کے برخلاف حزب اللہ لبنان نے خبر دی ہے کہ تحریک حزب اللہ نے دوپہر 1 بج کر 55 منٹ پر جمعرات کے روز صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے فوج کے ایک طیارے کی سرنگونی کی خبر دی۔

النشرہ ویب سائٹ نے ادرعی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کچھ دیر پہلے ہی اسرائیلی فوج کا ایک طیارہ لبنان کی سرزمین میں گر گیا۔

انہوں نے اسی کے ساتھ دعوی کیا کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ابھی تک ڈرون طیارے کی سرنگونی کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

صیہونی فوج کے اس کمانڈر کے دعوے کے برخلاف حزب اللہ لبنان نے خبر دی ہے کہ تحریک حزب اللہ نے دوپہر 1 بج کر 55 منٹ پر جمعرات کے روز صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

حزب اللہ لبنان نے تاکید کی ہے کہ یہ ڈرون طیارہ جنوبی لبنان کے یاطر نامی علاقے کے وادی مریمین علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔
https://taghribnews.com/vdciuzawzt1aru2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ