تاریخ شائع کریں2021 24 November گھنٹہ 12:09
خبر کا کوڈ : 528043

شامی فوجی نے صوبہ الحسکہ میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک دیا

شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں واقع قامشلی علاقے عاکوله کے قریب شام کے فوجی جوانوں نے امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے بعد امریکی فوجی واپس جانے پر مجبور ہوئے۔ امریکی فوج کے کارروان میں 5 بکتر بند گاڑیاں اور کئی فوجی شامل تھے۔
شامی فوجی نے صوبہ الحسکہ میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک دیا
شام کے فوجی جوانوں نے صوبہ الحسکہ میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں واقع قامشلی علاقے عاکوله کے قریب شام کے فوجی جوانوں نے امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے بعد امریکی فوجی واپس جانے پر مجبور ہوئے۔ امریکی فوج کے کارروان میں 5 بکتر بند گاڑیاں اور کئی فوجی شامل تھے۔

اس سے قبل  بھی شام کی فوج نے قامشلی علاقے الوفا اسکوائر کے چیک پوسٹ اور الکازیہ گزرگاہ پر بھی امریکی دہشتگردوں کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔

ایک طویل عرصے سے امریکہ کے باوردی دہشتگرد اور انکے حمایت یافتہ دیگر دہشتگرد ٹولے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر قابض ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر اس ملک کے تیل اور دیگر ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ شامی عوام کے لئے بڑی مشکلات بھی کھڑی کرتے رہتے ہیں۔

شام کی حکومت بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی اور اسکے دہشتگردانہ اقدامات پر اعتراض درج کرا چکی ہے تاہم ابھی تک یہ عالمی ادارہ دہشتگردی کے خلاف امریکہ کے نام نہاد اتحاد کو شام میں اپنی من مانیوں سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcbawbsfrhb5gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ