تاریخ شائع کریں2023 9 February گھنٹہ 20:05
خبر کا کوڈ : 583512

ترکی اور شام میں حالیہ حادثوں نے ہمیں بہت دکھ دیا ہے

اس اجلاس کا انعقاد ہمارے پڑوسی اور دوست ممالک میں ایک تلخ واقعے کیساتھ ہوا؛ ترکی اور شام میں حالیہ حادثوں نے ہمیں بہت دکھ دیا ہے۔
ترکی اور شام میں حالیہ حادثوں نے ہمیں بہت دکھ دیا ہے
 ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ چند مہینوں سے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی تیاری کا اعلان کیا ہے اور اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ایران سے متعلق وہم اور غلط حساب کتاب کا شکار ہوگئے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر آج بروز جمعرات کو ملک میں غیرملکی سفرا اور تنظیموں کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں کہا کہ اس اجلاس کا انعقاد ہمارے پڑوسی اور دوست ممالک میں ایک تلخ واقعے کیساتھ ہوا؛ ترکی اور شام میں حالیہ حادثوں نے ہمیں بہت دکھ دیا ہے۔ ہم دونوں ممالک کے حکومت اور عوام کو تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے لواحقین کیلئے صبر اور مزاحمت کی دعا کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ متاثرین کی امداد اور عارضی رہائش کا کام جلد کیا جائے گا اور علاقوں کی تعمیر نو کا کام تیزی سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دوست اور پڑوسی ملک کے ناطے سے دونوں ممالک کی امداد کی تیاری کا اظہار کرلیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پہلوی کے تلسط پسندانہ نظام کیخلاف ایرانی عوام کے تاریخی قیام کو دہائیوں کی غیرملکی مداخلت، جبر، پسماندگی اور دنیا کی سب سے مہذب قوم کی تذلیل کا جواب قرار دے دیا۔

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو اس ملک گیر قیام کے نتیجے میں وجود میں آیا اور اس کی بنیاد مذہبی جمہوریت کے تصور پر رکھی گئی ہے، ایک ترقی پسند سیاسی نظام ہے جس کی بنیاد عوام کی مرضی اور ووٹ پر ہے اور اس کی بنیاد  الہی اور روحانی تعلیمات پر ہے۔

انہوں نے ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ چند مہینوں سے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی تیاری کا اعلان کیا ہے اور اپنی نیک نیتی کا مظاہر کیا ہے تاہم امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ایران سے متعلق وہم اور علط حساب کتاب کا شکار ہوگئے ہیں وہ مذاکرات کرنے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے بجائے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے اپنی ذمہ داریوں کو نہ نبھانے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ انہوں نے حالیہ فسادات کے دوران، خواتین کی حیثیت اور ایران میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں مکمل طور پر غلط معلومات دے کر بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ کی شبیہ کو مسخ کرنے کی کوشش کی اور یہ کوششیں شرمناک ناکامی سے دوچار ہیں جس کا آپ نے مشاہدہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdfs0kxyt0jk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ