تاریخ شائع کریں2023 11 February گھنٹہ 12:54
خبر کا کوڈ : 583661

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایران بھر میں عوامی ریلیوں کا اہتمام

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں نقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44ویں سالگرہ قومی جوش و ولولہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایران بھر میں عوامی ریلیوں کا اہتمام
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں نقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44 سالگرہ قومی جوش و ولولہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں نقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44ویں سالگرہ قومی جوش و ولولہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں ایران کی فضائیں ,ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفیں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ایران کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایران میں ہزار ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار خبریں نشر کرنے کے لئےموجود ہیں۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں عوام مختلف راستوں اور سمتوں سے آزادی اسکوائر کی جانب رواں دواں ہیں۔

تہران کی عظیم الشان ریلی میں عوام کے ہمراہ اعلی سول اور فوجی حکام کی شرکت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqpawzt1avq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ