تاریخ شائع کریں2023 11 May گھنٹہ 14:43
خبر کا کوڈ : 593093

سعودی عرب نے تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے منگل کے روز تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا اور ہم بھی جلد ہی اپنے نئے سفیر کو [ریاض میں] متعارف کرائیں گے۔
سعودی عرب نے تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا
 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے منگل کے روز تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا اور ہم بھی جلد ہی اپنے نئے سفیر کو [ریاض میں] متعارف کرائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ارنا کے رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ دو ماہ کی ڈیڈ لائن کے اختتام کے باوجود میرے ساتھی کئی ہفتوں سے ہمارے سفارت خانے اور قونصل خانے کے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مجھے بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کے کام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یقیناً جب تیار ہو جائے سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdci3pawpt1a3u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ