تاریخ شائع کریں2024 28 April گھنٹہ 23:33
خبر کا کوڈ : 633512

غزہ بےگھر فلسطینیوں کا امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاج پر طلبہ سے اظہار تشکر

فلسطینیوں نے اپنے خیموں پر لکھا کہ امریکی جامعات کا شکریہ، ایک اور جگہ لکھا کہ غزہ کی حمایت کرنے والے طلبا کا شکریہ، آپ کا پیغام پہنچ گیا۔
غزہ بےگھر فلسطینیوں کا امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاج پر طلبہ سے اظہار تشکر
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں نے امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاج پر طلبہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

غزہ میں خیموں میں مقیم فلسطینیوں نے اپنے خیموں پر امریکی طلبہ کے لیے شکریہ کے پیغامات لکھ دیے۔

فلسطینیوں نے اپنے خیموں پر لکھا کہ امریکی جامعات کا شکریہ، ایک اور جگہ لکھا کہ غزہ کی حمایت کرنے والے طلبا کا شکریہ، آپ کا پیغام پہنچ گیا۔

دوسری جانب امریکی جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔

الی نوائے، بوسٹن، ایریزونا اور دیگر جامعات میں اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید 200 طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

18 اپریل سے اب تک امریکی جامعات سے 700 سے زیادہ مظاہرین گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjvtem8uqetiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ