تاریخ شائع کریں2024 29 April گھنٹہ 11:43
خبر کا کوڈ : 633563

برطانیہ افواج غزہ آئی تو وہ استقامتی محاذ کے حملوں کا قانونی ہدف ہوں گی

 عوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ " فوجیوں کو بھیجنے کی یہ توجیہ کہ انہيں غزہ کے عوام کی مدد کے لئے بھیجا جارہا ہے، ایسا جھوٹ ہے کہ اس کے فریب میں کوئی نہیں آئےگا ۔
برطانیہ افواج غزہ آئی تو وہ استقامتی محاذ کے حملوں کا قانونی ہدف ہوں گی
عوامی محاذ برای آزادی فلسطین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر نے غزہ میں اپنے فوجی تعینات کئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ " ہم برطانیہ اور جو بھی ملک غزہ کے اندر یا اس کے ساحلی علاقو میں زمینی فوج بھیجنا چاہتا ہے، اس کو خبردار کرتے ہیں کہ ہیں کہ ہم غزہ میں ان کے فوجیوں کو غاصب اور قابض سمجھیں گے اور وہ استقامتی محاذ کے حملوں کا قانونی ہدف ہوں گے۔  

 عوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "فوجیوں کو بھیجنے کی یہ توجیہ کہ انہيں غزہ کے عوام کی مدد کے لئے بھیجا جارہا ہے، ایسا جھوٹ ہے کہ اس کے فریب میں کوئی نہیں آئےگا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بیرونی فوجی بھیجنے کا مقصد منحوس سامراجی اہداف اور غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی کا تحفظ ہے۔   

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جو بھی ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اس کو حملے بند کرانے، محاصرہ ختم کرانے اورتسلیم شدہ سرکاری سرحدی گزرگاہوں سے  فلسطین کی نگرانی اور اس کے انتظام  وانصرام میں امداد رسانی شروع کرانے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئے۔   

  یاد رہے کہ  اخبار گارڈین نے اتوار کو برطانوی وزارت دفاع کے ایک قریبی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ لندن حکومت غزہ میں امداد کی تقسیم کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کا جائزہ لے رہی ہے۔  
https://taghribnews.com/vdcfvmdvmw6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ