تاریخ شائع کریں2024 29 April گھنٹہ 13:55
خبر کا کوڈ : 633589

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں جاری ہے

انہوں نے ای بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفح سے حملے سے پہلے صہیونی حکومت واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ صہیونی حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ واشنگٹن کی تشویش کا ازالہ کئے بغیر رفح پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں جاری ہے
وائٹ ہاؤس کے اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ غزہ میں چھے ہفتے کی جنگ بندی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ کار جان کربی نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی خبر دی ہے۔

انہوں نے ای بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفح سے حملے سے پہلے صہیونی حکومت واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ صہیونی حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ واشنگٹن کی تشویش کا ازالہ کئے بغیر رفح پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔

جان کربی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ بلینکن کا دورہ مشرق وسطی غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حماس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں جنگ بندی ہوگی اور رفح پر حملے کا منصوبہ ختم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رائٹرز نے کہا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ ریاض کا دورہ کرکے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے عرب حکام سے مذاکرات کریں گے۔

پیر اور منگل کو ہونے والے دورے کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdjs09nyt0sk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ