تاریخ شائع کریں2024 29 April گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 633593

پاکستان میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار
شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بشام حملہ ، 10 سے زائد دہشتگرد ، سہولت کار گرفتار ، بارود سے بھری گاڑی افغانستان میں تیار ہونیکا انکشاف ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔

واضح رہے 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdci3paqpt1apw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ