تاریخ شائع کریں2024 29 April گھنٹہ 21:57
خبر کا کوڈ : 633637

امریکہ میں پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی میں دسیوں طلبہ کو حراست میں لے لیا

غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک امریکہ میں زور پکڑ رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پولیس اور یونیورسٹیوں کے سربراہوں کی جانب سے طلبہ پر سختی اور تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکہ میں پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی میں دسیوں طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

اے بی سی نیوز چینل نے پیر کے روز بتایا ہےکہ پولیس نے اتوار کی رات ورجینیا یونیورسٹی میں ان طلبہ پر دھاوا بول دیا جو وہاں ٹینٹ لگا کر دھرنا دے رہے تھے۔

خبروں کے مطابق یونیورسٹی کے عہدیداروں نے پہلے طلبہ کو وہاں سے ہٹنے کے لئے واننگ دی اور پھر جو نہيں ہٹا اس کے خلاف پولیس نے کارروائی۔

واضح رہے امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی وسیع حمایت کی امریکی طلبہ شدید مخالفت کر رہے ہيں۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک شروع ہوئی اور دھیرے دھیرے پورے امریکہ میں پھیل گئی اور اب فرانس جیسے دوسرے ملکوں میں بھی اس کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔

پورے امریکہ میں ہو رہے مظاہروں اور دنیا بھر میں مخالفت کے باوجود امریکی کی بائيڈن حکومت نے ابھی کچھ پہلے ہی اسرائیل کو اسلحہ جاتی مدد کے ایک اور بل کو منظوری دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchxxn-q23nx-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ