تاریخ شائع کریں2024 30 April گھنٹہ 14:09
خبر کا کوڈ : 633706

خلیج فارس تعاون کونسل کو خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایران کی ضرورت ہے

The Stimson Research Center کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کی کوئی بھی کوشش خطے میں ترقی اور امن کی راہ میں رکاوٹ بنے گی
خلیج فارس تعاون کونسل کو خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایران کی ضرورت ہے
 The Stimson Research Center نے ایک رپورٹ میں خلیج فارس تعاون کونسل کو خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے مذاکرات میں تہران کی شرکت علاقائی استحکام اور امن و ترقی کی ضمانت ہے۔

The Stimson Research Center کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کی کوئی بھی کوشش خطے میں ترقی اور امن کی راہ میں رکاوٹ بنے گی خصوصا ایسے وقت میں جب ایران نے اسرائیل سے دوبدو  مقابلہ کیا ہے، خلیج فارس تعاون کونسل کے لیے ایران کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

اس تحقیقی مرکز نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اگر 2023 میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت نہ ہوئی ہوتی تو یہ خطہ آج بہت زیادہ خراب صورتحال سے دوچار ہوتا، مزید کہا کہ ان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کا یورپی اور ایشیائی طاقتوں بالخصوص چین نے خیر مقدم کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7x8ppjh8xfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ