تاریخ شائع کریں2024 30 April گھنٹہ 14:12
خبر کا کوڈ : 633707

یمن کا 2 امریکی اور 2 اسرائیلی بحری جہازوں پر کامیاب حملہ

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج  نے بحیرہ احمر میں ڈرون طیاروں کے ذریعے دشمن کے جنگی جہازوں کے خلاف فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
یمن کا  2 امریکی اور 2 اسرائیلی بحری جہازوں پر کامیاب حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے منگل کی صبح ایک بیان میں بحیرہ احمر اور بحر ہند کے پانیوں میں 2 امریکی اور 2 اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج  نے بحیرہ احمر میں ڈرون طیاروں کے ذریعے دشمن کے جنگی جہازوں کے خلاف فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

انہوں نے ان آپریشنز کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی بحریہ، فضائیہ اور میزائيل فورس نے بحیرہ احمر میں مشترکہ آپریشن کے دوران امریکہ بحریہ کے سائکلیڈس نامی بحری جہاز کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔   

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع  نے یہ بھی کہا کہ  ہم نے بحر ہند میں اسرائیلی جہاز MSC ORION کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ  ہم فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور وطن عزیز یمن کے دفاع میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔ 
https://taghribnews.com/vdcfxmdvew6dmea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ