تاریخ شائع کریں2024 30 April گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 633746

اسرائیل کو غزہ میں قتل و غارت کرنے میں امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے

وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ کی نسل کشی پر ایک جملہ سب کچھ کہہ دیتا ہے۔
اسرائیل کو غزہ میں قتل و غارت کرنے میں امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے  کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہونے والی قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ کی نسل کشی پر ایک جملہ سب کچھ کہہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو درپیش ناانصافی اور ظلم عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اسرائیل کی بلا روک ٹوک قتل و غارت گری خطے کو تنازع کی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور اسرائیل کو اس قتل و غارت میں امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے۔
https://taghribnews.com/vdci5paqqt1apy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ