تاریخ شائع کریں2024 1 May گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 633871

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل حامی کا فلسطین کے حمایتی طلبہ کے احتجاجی کیپموں پر حملہ

حملے میں فلسطین اور اسرائیل حامی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی فلسطینی حامی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل حامی کا فلسطین کے حمایتی طلبہ کے احتجاجی کیپموں پر حملہ
امریکا میں لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں اسرائیل حامی مظاہرین نے فلسطین کے حمایتی طلبہ کے احتجاجی کیپموں پر حملہ کردیا۔

حملے میں فلسطین اور اسرائیل حامی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی فلسطینی حامی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

امریکی صحافی کے مطابق دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ 

دوسری جانب نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں بھی احتجاجی کیمپ ہٹانے کے لیے پولیس کیمپس میں داخل ہوگئی۔ 

پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا، طلبہ کی جانب سے ’شرم کرو، فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے گئے جبکہ سٹی کالج آف نیویارک سے بھی متعدد مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔ 

امریکی جامعات میں 18 اپریل سے جاری غزہ کے لیے احتجاج میں اب تک 1100 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchqxn-z23nx6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ