تاریخ شائع کریں2024 2 May گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 633942

کولمبیا نے صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردئے

صدر گسٹاو پیٹرو نے اس حوالے سے کہا کہ کل سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور ان کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں گے۔
کولمبیا نے صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردئے
کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے جواب میں صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔

کولمبیا نے غزہ میں جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیے ہیں۔

صدر گسٹاو پیٹرو نے اس حوالے سے کہا کہ کل سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور ان کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں گے۔

صدر پیٹرو نے دارالحکومت کے بولیوار سکوائر پر یوم مزدور کے حوالے سے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔

دراین اثناء یورپی انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو جیل میں تبدیل کردیا ہے جس پر آرمی جوانوں کا پہرہ لگایا ہوا ہے۔ صہیونی فورسز ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ غزہ میں تعلیمی اداروں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو تباہ کررہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtw93xak9wy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ