تاریخ شائع کریں2024 4 May گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 634114

یمن کا صیہونی رجیم کے خلاف بحیرہ روم میں آپریشن کے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان

یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بحیرہ روم کے کسی بھی حصے میں صیہونی رجیم کے خلاف آپریشن کے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
یمن کا صیہونی رجیم کے خلاف بحیرہ روم میں آپریشن کے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف بحیرہ روم کے کسی بھی حصے میں آپریشن کے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔

یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بحیرہ روم کے کسی بھی حصے میں صیہونی رجیم کے خلاف آپریشن کے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے صنعاء میں عوامی ملین مارچ کے موقع پر بیان پڑھتے ہوئے آپریشن کا اعلان کیا: یمنی مسلح افواج غزہ کی پٹی میں ہونے والی جنگ کی پیروی کر رہی ہیں، جس میں اسرائیلی اور امریکی فوجیوں کی جارحیت اور رفح کے علاقے کو نشانہ بنانے کی تیاری شامل ہے، دشمن مستقل جنگ بندی کے بغیر مزاحمت سے قیدیوں کو چھڑانے  کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسی بنیاد پر انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالمالک بدر الدین حوثی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں اسرائیل اور امریکہ کی ہٹ دھرمی سے نمٹنے کے لئے یمنی مسلح افواج نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے آپریشن کے چوتھے مرحلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
غاصب رجیم کے خلاف آپریشن کے اعلامیے کے مرکزی نکات درج ذیل ہیں۔

1: وہ تمام بحری جہاز جو یمن کی جانب سے  جاری کردہ اسرائیلی جہاز رانی کی ممانعت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں کی طرف بڑھتے ہیں، بحیرہ روم کے کسی بھی حصے میں انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

2: اس مرحلے کے نفاذ کا وقت اعلان کے لمحے سے شروع ہوتا ہے۔

3: اگر صیہونی دشمن رفح کے خلاف جارحانہ فوجی آپریشن کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو یمنی مسلح افواج مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کو جانے والے تمام بحری جہازوں کو مسلح افواج کے آپریشنل ایریا کے نزدیک ہونے سے روک دیا جائے گا، خواہ ان کی منزل کچھ بھی ہو۔

اس بیان کے آخر میں تاکید کی گئی کہ: یمن کی مسلح افواج خدا وند متعالی کی مدد اور یمن کی عظیم قوم کی حمایت سے صیہونی رجیم کی غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام کی ناکہ بندی کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی کاروائی سے دریغ نہیں کریں گی۔
https://taghribnews.com/vdciz5aq5t1apz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ