تاریخ شائع کریں2024 7 May گھنٹہ 12:59
خبر کا کوڈ : 634442

مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی تنصیبات پر حملوں کو مزید تیز کردیا

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت نے صہیونی تنصیبات پر حملوں میں تیزی لائی ہے۔

مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی تنصیبات پر حملوں کو مزید تیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی مقاومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں تنظیم نے صہیونی فوجی مرکز اسپپر پر کئی ڈرون حملے کئے ہیں۔

اس سے پہلے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع دوسرے فوجی مرکز یوہنتن پر بھی ڈرون حملوں کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ چار گھنٹوں کے دوران عراقی مقاومت نے چار مرتبہ صہیونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملہ کیا ہے۔

عراقی مقاومت نے مسلسل انتباہ کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی حملے اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت لائی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcc00qei2bq108.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ