تاریخ شائع کریں2024 10 May گھنٹہ 12:54
خبر کا کوڈ : 634791

یورپ کو فلسطین کے لئے انصاف کی آواز اٹھانی چاہئے

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ یورپ ڈے 2024 کی مناسبت سے ان تمام لوگوں کو جو متحدہ، پرسکون اور شاداب یورپ کی آرزو رکھتے ہیں، مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یورپ کو فلسطین کے لئے انصاف کی آواز اٹھانی چاہئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران  مشترکہ مفادات اور عالمی امن وسلامتی کے لئے یورپ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعمیری مذاکرات اور تعاون کے لئے تیار ہے۔  

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ یورپ ڈے 2024 کی مناسبت سے ان تمام لوگوں کو جو متحدہ، پرسکون اور شاداب یورپ کی آرزو رکھتے ہیں، مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ اس خصوصی دن پر،ان تمام لوگوں کو جنہوں نے یورپ میں ترقی اور امن کے لئے کوشش کی ہے، پوری  دنیا میں امن و سلامتی کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدااللّہیان نے یورپ ڈے کی مناسبت سے یورپ والوں کے لئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ آج غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانی ضمیر کے لئے سنگین المیہ اور حقوق بشر نیز انسانی عظمت و شرافت کی قانونی حیثیت کا سخت امتحان ہے کہ یورپ والے جس کے لئے کوششوں کے دعویدار ہیں۔

حسین امیر عبداللّہیان نے لکھا ہے کہ یورپ کو فلسطین کے لئے انصاف کی آواز اٹھانی چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcjhxemvuqetaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ