تاریخ شائع کریں2024 10 May گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 634811

حزب اللہ لبنان کا مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملہ

صیہونی چینل 12 کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز لبنان سے الجلیل العلا کے مقبوضہ علاقے کی طرف کئی اینٹی آرمر میزائل داغے گئے۔
حزب اللہ لبنان کا مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملہ
خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے الجلیل کی طرف کئی راکٹ فائر کیے گئے۔

صیہونی چینل 12 کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز لبنان سے الجلیل العلا کے مقبوضہ علاقے کی طرف کئی اینٹی آرمر میزائل داغے گئے۔

خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ جس علاقے میں راکٹ گرا وہاں آگ لگ گئی۔

چند منٹ قبل الجزیرہ نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کے جنوبی حصے میں صوفا و حولیت میں الارم سائرن بج رہے ہیں۔

گذشتہ روز لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں المالکیہ  فوجی اڈے میں صیہونی حکومت کی ایک بکتر بند گاڑی کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے تاکید کی کہ اس کارروائی میں اس بکتر بند گاڑی کو آگ لگا دی گئی اور اس میں سوار افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdccs0qes2bq148.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ