تاریخ شائع کریں2024 17 May گھنٹہ 21:57
خبر کا کوڈ : 635649

اسپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین  نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
اسپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا
اسپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین  نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ہسپانوی وزیر  ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔

ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کے مطابق اسپین اسرائیل کے لیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0pqeo2bq1e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ