تاریخ شائع کریں2024 19 May گھنٹہ 20:49
خبر کا کوڈ : 635938

ایرانی صدر کے لئے پاکستانی صدر و وزیراعظم کا سلامتی کی دعاوں کا پیغام

آصف زرداری نے کہا کہ صدر رئیسی کی حفاظت اور خیریت کے لیے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔
ایرانی صدر کے لئے پاکستانی صدر و وزیراعظم کا سلامتی کی دعاوں کا پیغام
صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ایرانی صدر کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر سن کر گہری تشویش ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ صدر رئیسی کی حفاظت اور خیریت کے لیے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پروزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے بیانات سامنے آئے ہیں، وزیراعظم اور صدر نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کردیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے حوالے سے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے بارے میں ایران سے پریشان کن خبر سنی، اچھی خبر کے لیے بڑی بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔


خیال رہے کہ آج ایران اور آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کے افتتاح کی تقریب سے واپسی پر ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی مشرقی آذربائیجان صوبے میں حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی، ایرانی صدر اور ان کا وفد متعدد ہیلی کاپٹروں میں سوار تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdsk09jyt0sn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ