تاریخ شائع کریں2017 17 May گھنٹہ 11:28
خبر کا کوڈ : 268398

16 مئی یوم مردہ باد امریکہ

16 مئی یوم مردہ باد امریکہ
پاکستان میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے نام سے منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں کل کراچی اور لاہور سمیت اس ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ اسی سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل مناتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکا ریلیوں نے بینرز، کتبے اٹھا کر امریکا و اسرائیل کی اسلام دشمنی کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکا کو دنیا بھر میں دہشتگردی اور بربریت کا سرغنہ قرار دیا جو اپنے بغل بچے اسرائیل کے ناجائز وجود کو تقویت دینے کی کوششیں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب مردہ باد امریکا ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا۔

یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کے موقع پرلاہور پریس کلب کے سامنے بھی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf1cd0cw6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ