تاریخ شائع کریں2017 5 June گھنٹہ 14:26
خبر کا کوڈ : 270437

پانچ جون اسلامی انقلاب کی تحریک کے آغاز کا دن

پانچ جون کو ہرسال ایران میں یوم سوگ منایا جاتاہے
پانچ جون کو ہرسال ایران میں یوم سوگ منایا جاتاہے
پانچ جون اسلامی انقلاب کی تحریک کے آغاز کا دن
پندرہ خرداد مطابق پانچ جون بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی تحریک کے آغاز کا دن ہے.

پانچ جون سن انّیس سو ترسٹھ کی استقامت، ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ اور ایرانی قوم کی اسلامی تحریک میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔پندرہ خرداد مطابق پانچ جون کی تاریخ، ایران کی تاریخ میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ایران کے مقدس شہر قم میں واقع مدرسۂ فیضیہ میں، چوّن سال قبل اسی دن، عاشور کی تقریر میں حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے شاہی حکومت کی اسلام مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ اس کے روابط اور سازشوں کا پردہ فاش کیا۔

اس تقریر کے بعد ظالم شاہی حکومت کے کارندوں نے آپ کو گرفتار کر لیا۔حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی گرفتاری کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پورے ایران میں عوام کے وسیع احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

شاہی حکومت کی خفیہ ایجنسی ساواک کے اہلکاروں نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے مقصد سے شہر قم میں مدرسہ فیضیہ پر حملہ کر کے بڑی تعداد میں طلباکو شہید اور زخمی کر دیا اور ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا۔

یہی وہ دن تھا کہ جب شاہ کی حکومت کے سقوط و زوال کی شروعات ہوئی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بنیاد رکھی گئی۔

حضرت امام خمینی رح نے شاہی کارندوں کے سخت دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ظالم شاہی حکومت کے خلاف تقریر فرمائی اور ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد میں آہنی عزم کا اظہار کیا۔

ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے انیس سو ترسٹھ میں شاہ کی ظالم حکومت کے خلاف اپنی تحریک اور جدوجہد کو اہم مرحلے میں پہنچا دیا اور ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک بیرون ملک جلا وطنی سمیت بہت زیادہ سختیوں اور مشکلات کو برداشت کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان پر پندرہ خرداد مطابق پانچ جون کو ہرسال ایران میں یوم سوگ منایا جاتاہے
https://taghribnews.com/vdcc1xqim2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ