ہندوستان کےمذہبی رہنما اور مسلم پرسنل لابورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق نے کہا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کواپنا رول ماڈل بناناچاہئے
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر نے ریڈیو تہران کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ حکومت سے امیدیں وابستہ کرنے اور کاسہ گدائی لینے کے بجائے عزم و ہمت سےکام لیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ لبنان کو اپنے لئے آئیڈیل بنائيں ۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر نے کہا کہ جس طرح اسلامی جمہوریہ ایران، قرآنی اصولوں پرعمل کرتے ہوئے ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے اور امریکہ جیسی طاقت کو بھی خاطر میں نہيں لاتا اسی طرح اگر ہندوستانی مسلمان قرآنی آیات پر عمل کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا رول ماڈل بنائيں تو بڑے سے بڑے مسائل پر قابو پا سکتے ہيں۔
مولانا کلب صادق نے انتہاپسند ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس کے سابق سربراہ سدرشن سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ یہ ملاقات مسٹر سدرشن کی خواہش پر انجام پائي اور اس میں مسلمانوں کے مفاد کے برخلاف نہيں بلکہ ان کے حق میں گفتگو کی گئی ہے۔