تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 495380

سعودی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک شخص شہید اور10 افراد زخمی ہوئے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی اتحاد یمن میں رہائشی علاقوں کومسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے
سعودی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے الجملہ پرشدید بمباری کی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک شخص شہید اور10 افراد زخمی ہوئے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی اتحاد یمن میں رہائشی علاقوں کومسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-
https://taghribnews.com/vdcivwa5ut1a3p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ