تاریخ شائع کریں2024 26 April گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 633192

غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے صہیونی فورسز پر جوابی حملے جاری,11 صہیونی فوجی ہلاک

غزہ پر اسرائیلی فورسز کی بربریت کے جواب میں فلسطینی مقاومتی جوانوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد صہیونی فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے صہیونی فورسز پر جوابی حملے جاری,11 صہیونی فوجی ہلاک
غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے صہیونی فورسز پر جوابی حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فورسز کی بربریت کے جواب میں فلسطینی مقاومتی جوانوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد صہیونی فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ساتھ تصادم کے واقعات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں طوفان الاقصی آپریشن کے دوران صہیونی فورسز کے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر 3305 فوجی مجاہدین کے ہاتھوں زخمی ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مبصرین کے مطابق اسرائیلی فوج کے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اسرائیل اپنے نقصانات کے بارے میں حقائق کو کبھی سامنے نہیں لاتا ہے۔ صہیونی حکومت عوام کو اپنی شکست کے بارے میں بتانے سے گریز کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdns09xyt0sf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ