تاریخ شائع کریں2021 7 March گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 495676

ایک اور ترک فوجی دستہ شام میں داخل ہوگیا

ترکی کا ایک فوجی دستہ "کفرلوسین" بارڈر سے شام کے شمالی صوبے ادلب میں اپنے فوجی اڈوں کے استحکام اور ترک نواز دہشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے داخل ہوا ہے
ایک اور ترک فوجی دستہ شام میں داخل ہوگیا
ترکی کا ایک فوجی کاروان "کفرلوسین" بارڈر سے شام کے شمالی صوبے ادلب میں اپنے فوجی اڈوں کے استحکام اور ترک نواز دہشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے داخل ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجی سازوسامان سے لیس 25 گاڑیوں پر مشتمل کاروان شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی فوجی اڈے کی طرف گیا ہے۔

شام پر ترکی کی فوجی یلغار کے بعد گزشتہ سال 9 اکتوبر کو بھی بڑی تعداد میں ترک فوجی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل ہوئے تھے۔

شام میں ترکی کے فوجیوں کی دراندازی کا مقصد اپنے غیرقانونی فوجی اڈوں کی تقویت اور ترک نواز دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے جو آئے دن مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائياں کرتے رہتے ہيں۔

بتایا جاتا ہے کہ شام کے شمالی صوبے ادلب میں موجود ترک نواز دہشت گرد گروہ اس صوبے کی بنیادی اور حیاتی نوعیت کی تنصیبات کو تباہ کرکے مقامی لوگوں کو اس علاقے سے جبری کوچ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اوراب تک ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے مقامات کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgun9t3ak9y34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ