تاریخ شائع کریں2023 27 August گھنٹہ 09:52
خبر کا کوڈ : 605057

پاکستان کا ڈینمارک کی طرف سے توہین قرآن پر پابندی کے قانون کی تجویز کا خیر مقدم

پاکستان کی وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے  ڈینمارک  کے وزیر خارجہ کے  ساتھ فون پر گفتگو میں آسمانی مذاہب کی مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے پر پابندی کے مجوزہ بل کا خیر مقدم کیا۔  
پاکستان کا ڈینمارک کی طرف سے توہین قرآن پر پابندی کے قانون کی تجویز کا خیر مقدم
 حکومت پاکستان نے ڈینمارک کی طرف سے توہین قرآن پر پابندی کے قانون کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیگر مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کریں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے  ڈینمارک  کے وزیر خارجہ کے  ساتھ فون پر گفتگو میں آسمانی مذاہب کی مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے پر پابندی کے مجوزہ بل کا خیر مقدم کیا۔  

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ڈینمارک کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابوں  کی توہین کو غیر قانونی قرار دینے والے بل کی تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور انہیں جلانا مذہبی منافرت پر مبنی ایک سنگین فعل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اس کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں اس امید کا اظہار کیا گيا ہے کہ ڈینمارک میں قانون سازی قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے موثر ثابت ہو گی۔

 پاکستان نے دیگر یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس طرح کے گھناؤنے فعل کو جرم قرار دینے کے لیے ڈینمارک جیسے اقدامات کریں۔

ڈینمارک کی حکومت نے بالآخر قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم ممالک کے بڑے پیمانے پر احتجاج پر ردعمل  کو دیکھتے ہوئے قرآن پاک کی توہین پر پابندی لگانے کی غرض سے قانون بنانے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccppqem2bqxx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ