تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 14:10
خبر کا کوڈ : 629653
صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کے اشارے

ایک سروے میں بائیڈن کو امریکی فوج کا سب سے کمزور کمانڈر اور سربراہ قرار دیا گیا ہے

امریکہ میں زیادہ تر ممکنہ رائے دہندگان صدر جو بائیڈن کو دیگر حالیہ صدور کے مقابلے میں امریکی فوج کا کمزور کمانڈر اور سربراہ مانتے ہیں۔ یہ انکشاف 18 اور 20 مارچ کے درمیان ہونے والے راسموسن رپورٹس کے سروے میں ہوا ہے۔
ایک سروے میں بائیڈن کو امریکی فوج کا سب سے کمزور کمانڈر اور سربراہ قرار دیا گیا ہے
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بیچ موجودہ صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں۔ ایک سروے میں بائیڈن کو امریکی فوج کا سب سے کمزور کمانڈر اور سربراہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکہ میں زیادہ تر ممکنہ رائے دہندگان صدر جو بائیڈن کو دیگر حالیہ صدور کے مقابلے میں امریکی فوج کا کمزور کمانڈر اور سربراہ مانتے ہیں۔ یہ انکشاف 18 اور 20 مارچ کے درمیان ہونے والے راسموسن رپورٹس کے سروے میں ہوا ہے۔

منگل کو ہونے والی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 53 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جو بائیڈن حالیہ امریکی صدور کے مقابلے میں کمزور فوجی کمانڈر ہیں۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جواب دہندگان میں سے ایک چوتھائی سے بھی کم یعنی 24 فیصد کا خیال ہے کہ جو بائیڈن دیگر حالیہ صدور کے مقابلے میں ایک مضبوط فوجی رہنما ہیں، جب کہ 20 فیصد جو بائیڈن کو دوسرے صدور کی طرح دیکھتے ہیں۔

پول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2022 کے بعد سے اعداد و شمار میں صرف معمولی تبدیلی آئی ہے۔ یہ سروے یوکرین اور اسرائیل کے تنازعات کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر میں فوجی آپریشن میں امریکہ کی شمولیت کے درمیان سامنے آیا ہے۔

واضح رہے امریکہ کا ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو غزہ جنگ میں اسرائیل کی کھلے عام حمایت کی مخالفت کر رہا ہے۔ امریکہ کے کئی شہروں میں ہر گزرتے دن بائیڈن مخالف مظاہروں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی عوام بائیڈن سے اسرائیل کی حمایت واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پول نے 1,114 ممکنہ امریکی ووٹرز کا سروے کیا اور 95 فیصد اعتماد کی سطح کے ساتھ پلس یا مائنس تین فیصد پوائنٹس کی غلطی کو برقرار رکھا۔

https://taghribnews.com/vdcamonie49nui1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ