تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 22:20
خبر کا کوڈ : 629679

عراق کے مزاحمتی گروہ کا صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر ڈرون حملے

 عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے منگل کی رات جنوبی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے عوفدا نامی ایئر بیس پر ڈرون سے حملہ  کیا ہے۔
عراق کے مزاحمتی گروہ کا صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر ڈرون حملے
عراق کے مزاحمتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر ڈرون حملے کی خبردی ہے۔

 عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے منگل کی رات جنوبی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے عوفدا نامی ایئر بیس پر ڈرون سے حملہ  کیا ہے۔

عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کا سپیر فوجی اڈہ بھی اس کے حملے کا نشانہ بنا ہے۔

   عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے اتوار کو بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ اس نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی عمارت پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

   یاد رہے کہ  عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں اپنی فوجی کارروائیوں کے بعد خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہے تو صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر اس کے حملے بھی جاری رہیں گے۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد ان حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی فوج کے تعاون کے پیش نظر، مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملوں کے ساتھ ہی، عراق اور شام میں امریکا کے فوجی مراکز پر بھی ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔    
https://taghribnews.com/vdciy3aq3t1arq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ