تاریخ شائع کریں2024 28 March گھنٹہ 22:55
خبر کا کوڈ : 629783

القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی عرب اور اسلامی ممالک کے عوام سے فلسطین کی آزادی کے لئے آگے بڑھنے کی اپیل

 فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف نے ایک آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کے عوام فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔
القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی  عرب اور اسلامی ممالک کے عوام سے فلسطین کی آزادی کے لئے آگے بڑھنے کی اپیل
القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف نے آڈیو پیغام میں عرب اور اسلامی ممالک کے عوام سے فلسطین کی آزادی کے لئے آگے بڑھنے کی اپیل کی ہے۔

 فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف نے ایک آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کے عوام فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔

اپنے دوسرے آڈیو پیغام میں محمد ضیف نے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مسلمان فلسطین کے لئے ریلیاں اور مظاہرے شروع کریں اور مسجد اقصی کی آزادی میں اپنا حصہ ڈالنے سے پیچھے نہ رہیں۔

القدس العربی نے کہا ہے کہ محمد ضیف عرف ابوخالد نے عرب ممالک اور دیگر مسلمان اقوام کے نام اپنا دوسرا پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں القسام کے کمانڈر نے اسلامی ممالک مصر، اردن، لبنان، الجزائر، مراکش، پاکستان، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت پوری دنیا کے اسلامی ممالک کے عوام سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں کوششوں کا آغاز کریں اور مسجد اقصی کی آزادی کی تحریک میں شامل ہونے سے خود کو محروم نہ کریں۔

ان کا یہ پیغام صہیونی حکومت کے اس دعوے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں صہیونی حکومت نے القسام کے اعلی کمانڈر مروان عیسی کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevo8pxjh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ