تاریخ شائع کریں2024 27 April گھنٹہ 13:29
خبر کا کوڈ : 633309

عراق کی استقامتی کا مقبوضہ فلسطین کی حیفا بندرگاہ کے ایک اسٹریٹیجک ہدف پر حملہ

 عراق کے استقامتی محاذ نے غیر فوجیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں اس غاصب حکومت کے اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عراق کی استقامتی کا مقبوضہ فلسطین کی حیفا بندرگاہ کے ایک اسٹریٹیجک ہدف پر حملہ
عراق کے استقامتی محاذ نے سنیچر کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کی حیفا بندرگاہ کے ایک اسٹریٹیجک ہدف پر حملہ کیا ہے

 عراق کے استقامتی محاذ نے غیر فوجیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں اس غاصب حکومت کے اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  عراق کے استقامتی محاذ کے وار میڈیا کے جاری کردہ انفوگرافی کے مطابق اس محاذ نے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد گزرنے والے 200 دنوں میں بالترتیب، عراق کے اندر دشمن کے 90 اہداف پر243 حملے، مقبوضہ فلسطین کے اندر اسرائیلی اہداف پر 65 حملے اور شام میں دشمن کے اہداف پر 88 حملے کئے ہیں۔

 عراق کے استقامتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنے گزشتہ حملوں میں خبردار کیا تھا کہ غزہ کے عوام پر وحشیانہ حملے جاری رہے تو صیہونی اہداف پر حملے شدید تر ہوجائيں گے۔  

 عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنے حملوں کے بعد ہمیشہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzs09nyt0ss6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ