تاریخ شائع کریں2024 27 April گھنٹہ 13:35
خبر کا کوڈ : 633312

خطے میں کشیدگی اور بے ثباتی کی جڑ غاصب صیہونی حکومت ہے

پرتگال کے نئے وزير خارجہ پاؤلو رینگل نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللّہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر باہمی روابط اور علاقے بالخصوص فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
خطے میں کشیدگی اور بے ثباتی کی جڑ غاصب صیہونی حکومت ہے
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ روکے جانے، جنگ بندی اور مظلوم فلسطینی عوام  کے حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی اور بے ثباتی کی جڑ غاصب صیہونی حکومت ہے۔

پرتگال کے نئے وزير خارجہ پاؤلو رینگل نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللّہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر باہمی روابط اور علاقے بالخصوص فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں پرتگال میں نئی حکومت کی تشکیل اور پاؤلو رینگل کو وزارت خارجہ کا قلمدان ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ایران اور پرتگال کے درمیان دیرینہ اچھے روابط کی طرف اشارہ کیا۔

 وزیر  خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے غزہ میں جنگ اور نسل کشی کا سلسلہ بند ہونے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

 انھوں نے کہا کہ اس پورے خطے میں کشیدگی اور بے ثباتی کی جڑ غاصب صیہونی حکومت ہے ۔

 پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینگل نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

 انھوں نے کہا کہ پرتگال کی حکومت آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کی حمایت کرتی ہے اور علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے سبھی ملکوں سے ضروری مساعی کی اپیل کرتی ہے۔  

اسلامی جمہوریہ ایران اور پرتگال کے وزرائے خارجہ نے اپنے ٹیلیفونی مکالمے میں اس اسرائیلی  بحری جہاز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جس پر پرتگال کا پرچم نصب تھا اور اس کو روک لیا گیا ہے۔  

 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اس سلسلے میں کہا کہ مذکورہ بحری جہاز کے عملے کے افراد کی انسانی بنیادوں پر رہائی کے مسئلے پر ہماری پوری توجہ ہے ۔

 انھوں نے بتایا کہ مذکورہ بحری جہاز کے عملے کے افراد کا تعلق جن ملکوں سے ہے، ان کے سفیروں کوان افراد تک کونسلر دستری فراہم کی گئی اور ہم انہیں آزاد کرنے  نیز انہیں ان کے سفارت خانوں کی تحویل میں دینے کی آمادگی کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchzxn-i23nxxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ