تاریخ شائع کریں2024 27 April گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 633328

حماس نے سیز فائر کی پیشکش پر اسرائیل کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ڈپٹی چیف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ حماس کو ہفتے کے روز  سیز فائر پیشکش کا اسرائیلی حکام کی طرف سے باضابطہ جواب موصول ہوا ہے۔

حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی جواب کا جائزہ لے کر اس پر کوئی بھی ردعمل دیا جائے گا۔

قطر میں موجود حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا کہ صیہونی قابض اسرائیل کو ثالث کار قطر اور مصر نے 13 اپریل کو سیز فائر کی پیشکش کی تھی جس پر حماس کو آج باضابطہ طور پر اسرائیل کا جواب موصول ہوا ہے۔

واضح رہےکہ غزہ میں گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت کے دوران مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار رہے ہیں جب کہ حماس نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے مطالبات پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کررکھا ہے۔

غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اس کے علاوہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت اور امراض پھوٹنے کی وجہ سے بھی بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcewx8pvjh8xxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ