تاریخ شائع کریں2024 1 May گھنٹہ 18:03
خبر کا کوڈ : 633859

نیویارک کی پولیس نے فلسطین کے حامی 100 طلباء کو گرفتار کرلیا

نیویارک پولیس مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 9 بجے یونیورسٹی آف کولمبیا میں داخل ہوئی اور 11 بجے رات میں اس نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی کیمپس کو احتجاجی طلبا سے خالی کرالیا گیا ہے۔
نیویارک کی پولیس نے فلسطین کے حامی 100 طلباء کو گرفتار کرلیا
نیویارک کی پولیس نے یونیورسٹی آف کولمبیا کے ہیملٹن ہال کی عمارت پر دھاوا بول کر فلسطین کے حامی 100 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

نیویارک پولیس مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 9 بجے یونیورسٹی آف کولمبیا میں داخل ہوئی اور 11 بجے رات میں اس نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی کیمپس کو احتجاجی طلبا سے خالی کرالیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی اتھارٹیز نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ 17 مئی تک یونیورسٹی کیمپس میں باقی رہے ۔

 فلسطین کے حامی طلبا کے جملہ مطالبات میں سے ایک یہ ہے کہ ان کمپنیوں سے اپنا سرمایہ نکال لے  جوغزہ پر اسرائیل کے حملے کی  حمایت اور اسرائیل کی مدد کرتی ہیں۔

 یاد رہے کہ نیویارک کی یونیورسٹی آف کولمبیا نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ طلبا رہنماؤں  اور یونیورسٹی اتھارٹیز کے درمیان اب تک کسی بات پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

 یاد رہے کہ امریکا میں فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت میں یونیورسٹی طلبا کی تحریک، یونیورسٹی آف کولمبیا سے شروع ہوئی اور دیگر امریکی یونیورسٹیوں میں بھی پھیل گئی۔

پولیس کے تشدد کے بعد یونیورسٹیوں کے اساتذہ بھی طلبا کی تحریک کی حمایت میں میدان میں آگئے اور امریکی پولیس نے متعدد معزز اساتذہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرلیا۔

 فلسطین کی حمایت میں امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ کی تحریک کی حمایت میں کنیڈا اور اسی طرح متعدد یورپی ملکوں کی یونیورسٹیوں میں بھی طلبا  نے تحریک شروع کردی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdks09nyt0sj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ