تاریخ شائع کریں2017 9 February گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 259591

برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے علیحدگی کا بل بھاری اکثریت سے منظور

دارالعوام میں یورپی یونین سےعلیحدگی کے بل کے لیے ووٹنگ
برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے نکلنے کے باقاعدہ آغاز سے متعلق بل پاس
برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے علیحدگی کا بل بھاری اکثریت سے منظور
برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں نے حتمی ووٹ کے ذریعے برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے حوالے مذاکرات کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

دارالعوام میں یورپی یونین سےعلیحدگی کے بل کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ جس میں اراکین نے بھاری اکثریت کے ساتھ بل کی منظوری دے دی۔ بل کی حمایت میں چار سو چورانوے اور مخالفت میں ایک سو بائیس ووٹ پڑے۔ لیبر پارٹی کے باون ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

بل کی منظوری سے بریگزٹ کیلئے وزیراعظم تھریسامے کواختیار مل گیا ہے۔ بل کو اب دارالامرا میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تھریسامے حکومت نے بریگزٹ پر مذاکرات رواں سال 31 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم لیبر پارٹی کے 52 اراکینِ پارلیمنٹ نے اپنی پارٹی کے موقف سے بغاوت کی ہے جس میں لیبر پارٹی رہنما کلائیو لیوئس بھی شامل ہیں۔

کلائیو لیوئس کا پہلے کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین بل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکے تاہم انھوں نے حتمی ووٹنگ کا وقت شروع ہونے قبل استعفی دے دیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی عدالت عظمیٰ نے حکم دیا تھا کہ بریگزٹ پر عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے۔ اس عدالتی فیصلے کا مطلب یہ تھا وزیراعظم ٹریسا مے ارکان پارلیمان کی منظوری کے بغیر یورپی یونین کے ساتھ بات چیت شروع نہیں کر سکیں گی۔  
https://taghribnews.com/vdcaoonu649nmm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ