تاریخ شائع کریں2017 20 August گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 280308

مقتدی صدر کا دورہ سعودی عرب

ايران اور عراق كے مفادات كے خلاف موقف اختيار نہيں كريں گے۔
علاقائی ممالک كے دوروں كا مقصد خطے ميں پائيدار امن اور امان كی بحالی كے لئے تعاون بڑھانا تھا۔ مقتدی صدر
مقتدی صدر کا دورہ سعودی عرب
عراق كے سياستدان اور عالم دين مقتدی صدر نے عراق كے قومی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے كہا كہ عراق اور ايران كے تعلقات تاريخی اور اسٹريٹجک ہيں۔ 


انہوں نے اس بات كا اعادہ كيا ہے كہ وہ كبھی خطے كے حالات كے حوالے سے ايران اور عراق كے مفادات كے خلاف موقف اختيار نہيں كريں گے۔


انہوں نے كہا كہ ان كے علاقائی ممالک كے دوروں كا مقصد خطے ميں پائيدار امن اور امان كی بحالی كے لئے تعاون بڑھانا تھا۔ مقتدی صدر کا کہنا تھا كہ ان كے خليج فارس سے ملحقہ عرب ممالک كے دورے ، عراق کے وزیر اعظم حيدر العبادی سے صلاح و مشاورت كے بعد طے ہوئے.


واضح رہے کہ مقتدی صدر نے ابھی حال ہی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات كا دورہ کیا اور ان ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcawwnua49nae1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ