تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 11:46
خبر کا کوڈ : 273262

یہودی ہمارے دشمن ہیں، ان سے تعلقات اسلام کے منافی ہیں

فلسطین سے اظہار یکجہتی کسی ایک مسلک کا نہیں، تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے
افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلمانوں کے سارے اتحاد عالم اسلام کی پسپائی کیلئے وجود میں آتے ہیں، مگر اسرائیل کی ننگی جارحیت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کیلئے بھی تیار نہیں
یہودی ہمارے دشمن ہیں، ان سے تعلقات اسلام کے منافی ہیں
فلسطین فاقنڈیشن پاکستان کے رہنما صابر کربلائی نے کراچی میں تقریب نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو میں کہا ہے کہ "فلسطین فاونڈیشن ہمیشہ سے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اور ان کی جدوجہد کی حمایت میں رہی ہے ، امت مسلمہ کو فلسطین کی آزادی کے لیے ملکر آواز اٹھانا ہوگی۔"

ایک سوال  کے جواب میں صابر کربلائی نے کہا کہ "اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے، جمعہ الوداع  یوم القدس کے روز سب نے مل کر فلسطینیوں کے حق میں ملک گیر احتجاج کیا، حکومت جمعتہ الوداع یوم القدس کے دن کو سرکاری سطح پر  اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔" انھوں نے کہا کہ "اسرائیل کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا ورلڈ آرڑر دیتا ہے، حساس علاقوں میں تکفیریت کے ذریعے تفریق پیدا کی جارہی ہے، قرآن کہتا ہے یہودی ہمارے دشمن ہیں، ان سے کسی قسم کے تعلقات اسلام کے منافی ہیں۔"

 صابر کربلائی نے کہا کہ "فلسطین اور اسرائیل کے ایشوز دنیا بھر کے لیے توجہ کے طلب گار ہیں، ہم فلسطین پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہر سال یوم القدس پر امت مسلہ کو مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانا چاہیے ، فلسطین پر کیا گیا محاصرہ ختم کیا جانا چاہیے۔" انھوں نے کہا کہ "فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنا کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں، تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی یلغار کے پیچھے امریکا، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سازشیں کار فرما ہیں، استعماری قوتیں ہماری وحدت کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔"

ایک سوال کے جواب میں صابر کربلائی نے کہا کہ "غزہ کے محاصرے اور مظلوم مسلمانوں کے آئے روز قتل عام پر خاموشی امت مسلمہ کی غیرت و حمیت پر بدنما داغ ہے، بانی پاکستان قائداعظم رح نے فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان کا موقف واضح کر دیا تھا۔"

فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے رہنما صابر کربلائی نے کہا کہ  "آج وقت آگیا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کریں، فلسطین کے مظلوموں کی آواز دنیا بھر کے مسلمانوں کو پکار رہی ہے۔ عالم اسلام کے تمام حکمران اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، یوم القدس کسی ایک مسلک یا ملک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے، جلد وہ وقت آئے گا کہ جب یوم القدس میں سارے مسلمان جمع ہوں گے۔

 صابر کربلائی نے کہا کہ "امام خمینی نے مسلمانوں کو عالمی استعمار کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی ہمت دی، اسرائیل کے مظالم کی پاکستانی قوم کو بھر پور مذمت کرنا چاہیے۔"  انھوں نے کہا کہ "مسلمانوں کے ازلی دشمن اور  قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلمانوں کے سارے اتحاد عالم اسلام کی پسپائی کیلئے وجود میں آتے ہیں، مگر اسرائیل کی ننگی جارحیت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کیلئے بھی تیار نہیں۔"
https://taghribnews.com/vdcb0fb55rhbz5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ