تاریخ شائع کریں2017 19 January گھنٹہ 15:56
خبر کا کوڈ : 257512

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم بند کرنے کا مطالبہ

میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو نسلی تصیفے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایران
اسلامی تعاون تنظیم نے روہنگیا مسلمانوں کے نسلی تصفیے کے خلاف بہت دیر سے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ایران
روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم بند کرنے کا مطالبہ
اسلامی انسانی حقوق کمیشن ایران کے سربراہ مسعود شجرہ نے کہا کہ اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو نسلی تصیفے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے نسلی تصفیے کاعمل آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ پہلے کی نسبت، تشدد اور ہلاکتوں کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے روہنگیا مسلمانوں کے نسلی تصفیے کے خلاف بہت دیر سے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسلامی انسانی حقوق کمیشن ایران کے سربراہ نے اسلامی تعاون تنطیم پر زور دیا کہ وہ مزید وقت ضائع کیے بغیر روہنگیا مسلمانوں کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھوس اور عملی اقدامات انجام دے۔

قابل ذکر ہے کہ میانمار میں سن انیس سو بیاسی میں نئے قانون کی منظوری کے بعد، صدیوں سے آباد تیرہ لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی شہریت منسوخ کردی گئی تھی جس کے بعد سے انہیں منظم حملوں اور نسل کشی کا سامنا ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران صوبہ راخین سمیت مختلف علاقوں میں انتہا پسند بودھوں کے منظم حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں مسلمان جاں بحق اور بڑی تعداد میں اپنا گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb8zb55rhbssp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ