تاریخ شائع کریں2016 23 June گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 235859
عشق رسول ص اور آل رسول جرم بن گیا

معروف بین الاقوامی ثقافتی شخصیت امجد صابری شہید

کراچی میں نامعلوم دہشتگردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا
پاکستان کے اہم صنعتی اور تجاری شہر میں دہشتگردی کی لہر ایک بار پھر شروع ہوچکی ہے۔ گذشتہ روز شہر میں معروف ثقافتی شخصیت اور بین الاقوامی قوال امجد صابری دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔
معروف بین الاقوامی ثقافتی شخصیت امجد صابری شہید
پاکستان کے اہم صنعتی اور تجاری شہر میں دہشتگردی کی لہر ایک بار پھر شروع ہوچکی ہے۔ گذشتہ روز شہر میں معروف ثقافتی شخصیت اور بین الاقوامی قوال امجد صابری دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔
گزشتہ روز تقریباً 3 بجے کے قریب کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبرمیں قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امجد صابری موقع پر جاں بحق جب کہ ان کے دیگر 2 ساتھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ پولیس کے مطابق امجد صابری اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے جن کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں جب کہ جائے وقوعہ سے 5 خول قبضے میں لے لیے۔
ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ اویس شاہ کے اغوا اور امجد صابری کے قتل کی وارداتوں میں کوئی مماثلث نظر نہیں آئی۔ دونوں واقعات کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امجد صابری نے کسی بھی قسم کی دھمکی کے بارے میں نہیں بتایا، ممکن ہے انہوں نے اپنی فیملی کو بتایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہورہا ہے یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس قاتلوں کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اویس شاہ کے اغوا کا واقعہ دوپہر ڈھائی بجے ہوا، لیکن پولیس کو رات نو بجے اطلاع کی گئی، جس سے اغوا کاروں کو شہر سے باہر جانے میں سہولت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ معروف قوال اور سماجی شخصیت امجد صابری کی نماز جناز ہ  بعد از ظہر انکے آبائی علاقے لیاقت آباد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں انکے عاشقوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا جو عاشق رسول کو خراج عقیدت پیش کرنے آیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbssb59rhbfwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ