>> ایران میں بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2017 22 March گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 263426

ایران میں بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز

پانچویں بلدیاتی انتخابات انّیس مئی کو صدارتی انتخابات کے موقع پر ہی ہوں گے
پانچویں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا عمل پیر سے شروع ہو گیا۔
ایران میں بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز
پانچویں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا عمل پیر سے شروع ہو گیا۔

دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بلدیاتی اور دیہی کونسلوں کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا عمل پیر سے شروع ہو گیا ہے جو آئندہ اتوار تک جاری رہے گا-

تہران کی بلدیاتی کونسل میں اکیس سیٹیں، مشہد میں پندرہ اور پانچ دیگر بڑے شہروں میں تیرہ سیٹیں ہیں۔

اسی طرح ایران کے چھتیس ہزار، آٹھ سو اڑتیس قصبوں اور دیہاتوں میں تین تین ممبران پر مشتمل کونسلیں ہیں جبکہ دو ہزار، سات سو، بیالیس دیہاتوں کی دیہی کونسلوں میں پانچ پانچ نشستیں ہیں اور انسٹھ شہروں میں پانچ ارکان والی کونسلیں جبکہ ایک سو بتّیس شہروں میں سات ارکان پر مشتمل کونسلیں ہیں۔

اس کے علاوہ  متعدد شہروں میں نو اور گیارہ ارکان پر مشتمل کونسلیں ہیں-

واضح رہے کہ پانچویں بلدیاتی انتخابات انّیس مئی کو صدارتی انتخابات کے موقع پر ہی ہوں گے-
https://taghribnews.com/vdcci1qie2bqe08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ